بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور چڑیا گھر میں شیر کا بچہ دم توڑ گیا

لاہور چڑیا گھر میں شیر کا ایک اور بچہ دم توڑ گیا، بچے کی عمر ڈیڑھ ماہ تھی، جسے اس کی ماں دودھ نہیں پلاتی تھی، بچہ ماں کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے بیمار رہنے لگا تھا، لاہور چڑیا گھر میں پچھلے چند ماہ کے دوران شیر کے متعدد بچے دم توڑ چکے ہیں۔

لاہورچڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق مرنے والے شیر کے بچے کو بھی اس کی ماں نے اپنایا نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ بیمار رہنےلگا تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو ڈبے کا دودھ پلایا جا رہا تھا، علاج معالجہ بھی جاری تھا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ شیر کےبچوں کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، مگر ان کی ہلاکت قدرتی عمل ہے تاہم چڑیا گھر انتظامیہ کی شیر کے بچوں کی نگہداشت کی کاوش کو سراہا جانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.