بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں، گارڈز کے داخلے پر پابندی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف پر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں اسلحہ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،یہ حفاظتی اقدامات سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے بتایا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں، ملک بچانے آیا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا، ملزم کا دہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں، ملک بچانے آیا ہوں۔

مسلح ملزم کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے چھری ، زنگ آلود پستول برآمد ہوا ہے، جبکہ پستول میں گولیاں موجود نہیں تھیں۔

واقعے کے فوری بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.