بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ اے ٹی سی ایکٹ کے تحت کیا گیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹی ایل پی پر پابندی فیصلہ اے ٹی سی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، ٹی ایل پر پابندی کے سلسلے میں اب الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کی وجہ بتادی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کا لوگو تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا فیصلہ برقرار رہے گا، تحریک لبیک پاکستان پر پولیس کو مارنے کا الزام ہے، ٹی ایل پی نے املاک کو نقصان پہنچایا، دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن سے تنظیم کا انتخابی نشان ختم کروایا جائےگا۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے عیدالاضحٰی پر تین دنوں کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے، این سی او سی نے 5 دن چھٹیوں کا کہا تھا، حکومت نے عید پر 20 سے 22 جولائی تک چھٹی کی منظوری دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی اور خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے 15فیصد خصوصی الاونس کی منظوری دی گئی، مسلح افواج کی تنخواہوں میں دو سال سے کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریا ت فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسائل کی ذمے دار نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت ہیں، اپوزیشن الیکشن اصلاحات پر تجاویز دے۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی درخواست پر کابینہ نے جے آئی ٹی کی منظوری دی، سندھ حکومت نے حلیم عادل شیخ کے خلاف کیسز بنائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن آئے، ہماری سوچ عالمی تعاون کی ہے، اسی طرح ہم آگے بڑھ سکیں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان، ازبکستان میں ریڈیو، ٹی وی کے درمیان تعاون کی منظوری دی گئی، پاکستان کی افغان مہاجرین کی صورتحال پر نظر ہے، دنیا کو چاہیے وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں خراب حالات پر پاکستان کو سخت تشویش ہے، دعا گو ہیں افغانیوں کو اپنا گھر نہ چھوڑنا پڑے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.