بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالب علم سے بدفعلی، ملزم عزیزکے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

طالب علم سے بدفعلی کے ملزم عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔ 

عدالت نے پولیس کو کیس کا چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت  کردی۔ 

خیال رہے کہ ملزم عزیز الرحمان کی طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

لاہور کے مدرسے میں ملزم عزیز الرحمٰن کی طالب علم سے بد فعلی کے کیس میں ملزم اور طالب علم صابر شاہ کی میڈیکل رپورٹ آ گئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزم بیٹوں سمیت مفرور ہوگئے، تاہم پولیس نے پہلے ان کے بیٹوں اور پھر انھیں بھی گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں لاہور کی سیشن کورٹ نے مرکزی ملزم عزیز الرحمٰن کے تینوں بیٹوں کی ضمانت کی توثیق کردی تھی۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے کیس کے مرکزی ملزم عزیزالرحمٰن کے 3 بیٹوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے ملزمان لطیف الرحمٰن، وسیم الرحمٰن اور وصی الرحمٰن کو 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.