بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لڑکے و لڑکی پر تشدد: مزید سنگین نوعیت کی دفعات شامل

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم محب بنگش کو عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا جبکہ ملزم ادارس قیوم بٹ کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور کیس میں مزید سنگین نوعیت کی دفعات شامل کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم محب بنگش اور ادارس قیوم بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کے روبرو پیش کیاگیا، ملزم محب بنگش کے منہ کو ڈھانپ کر عدالت لایا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر ہونے والے تشدد کے واقعے کا وزیرِ اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔

عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے ساتھ ادارس قیوم بٹ کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم ادارس قیوم بٹ کی جانب سے وکیل فاروق سلہری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے گرفتار ملزم کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ گزشتہ روز پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزم محب بنگش کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔ 

اس کیس میں اسلام آباد پولیس نے مزید سنگین نوعیت کی دفعات شامل کردی ہیں۔

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، خصوصی رپورٹ) لڑکے اور…

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا تھا کہ مقدمے میں اب تک عثمان مرزا سمیت چھ ملزمان گرفتار ہیں، مقدمے میں مزید 2 گرفتاریاں ہونی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عثمان مرزا کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگا، متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.