بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس قاضی فائز کیس: ایف بی آر کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔

ایف بی آر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ایف بی آر کو سنے بغیر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا فیصلہ دیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ سرینا عیسیٰ لندن کی تین جائیدادوں کی وضاحت نہیں کر سکیں، سرینا عیسیٰ ایف بی آر کے نوٹسز کے باوجود رقوم کی بیرون ملک منتقلی پر وضاحت نہیں دے سکیں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا حکم کالعدم قرار دیا گیا ہے ، جبکہ ایف بی آر کی تحقیقات بھی کالعدم قرار دے دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

اس میں استدعا کی گئی کہ ہماری اپیل کو پہلی نظر ثانی اپیل کے طور پر سماعت کے لیے منظور کیا جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.