کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراؤں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
شہر میں مختلف مقامات پر اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہے ، شاہراہ فیصل عائشہ باوانی اسکول کے سامنے ، تبت چوک، انکل سریا سگنل، ٹاور، ٹیپو سلطان موڑ، ڈیفنس سلطان مسجد پر بارش کا پانی جمع ہے۔
اس کے علاوہ کلب چوک، کلفٹن برج، فوارہ چوک، جیل روڈ سےشہید ملت روڈ پر بھی بارش کا پانی موجود ہے۔
شہر قائد میں سعید منزل سے عیدگاہ جانے والی سڑک ، شاہین کمپلیکس سے ایوان صدر جانے والی سڑک ، بلوچ کالونی سے ٹیپوسلطان روڈ جانے والی سڑک اور ڈرگ روڈ سے ملینیئم مال جانے والی سڑک پر بارش کے پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ائیرپورٹ، للی برج، قیوم آباد چورنگی، ریڈیو پاکستان، صدر موبائل مارکیٹ ، ایمپریس مارکیٹ، گل پلازہ، گلشن اقبال، گرومندر ، جہانگیر روڈ اور ڈینسوہال کی سڑکوں پر بھی بارش کا پانی موجود ہے جس کے سبب ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا ہے۔
Comments are closed.