بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ جارج یورو 2020 کے فائنل میں انگلینڈ کی ناکامی پر افسردہ

برطانوی شاہی خاندان کے ننھے شہزادے جارج یورو 2020 کے فائنل میں اٹلی کے خلاف انگلینڈ کے میچ میں ناکامی پر افسردہ ہوگئے۔

ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج اپنے والدین کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والے یورو 2020 کے فائنل میں انگلینڈ کو سپورٹ کرنے کے لیے میچ دیکھنے گئے تو انگلینڈ کی ٹیم کی ناکامی پر دُکھی ہوگئے۔

شہزادہ جارج اور ان کے والد شہزادہ ولیم جوکہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، دونوں نے انگلینڈ کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک جیسا گہرے نیلے رنگ کا کوٹ سوٹ پہنا ہوا تھا جبکہ کیٹ سفید رنگ کے ٹاپ اور سرخ بالیوں میں کافی حیرت انگیز نظر آرہی تھیں۔

جب اٹلی نے میچ پنلٹی شوٹ پر جیت لیا اور انگلینڈ کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو فٹبال کے باقی مداحوں کی طرح شہزادہ جارج بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

یورو کپ چیمپئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول کئے

خیال رہے کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ پر 2-3 سے شکست دے دی اور یورو کپ فٹ بال کا چیمپئن بن گیا۔

انگلینڈ کا چیمپئن بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا، 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا۔

فائنل سے قبل لندن کے شہریوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا تھا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی میچ دیکھا۔ فائنل کے آغاز سے قبل شام سے ہی لندن کی سڑکیں سنسان ہوگئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.