بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب سے آزاد کشمیر کے 10حلقوں میں 6جموں، 4کشمیر ویلی کی نشستیں ہیں، پنجاب سے10 نشستوں کے لیے 110 امیدوار میدان میں ہیں۔

پنجاب میں795 پولنگ اسٹیشنز میں 3لاکھ90 ہزار ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  25 جولائی کو پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر وقفے کے سہ پہر 5 بجے تک جاری رہےگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.