بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعلی تبدیلی اور مافیا ازم کشمیر میں باہر نکلنے کی جرات نہیں کر رہا، عظمٰی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری راجکماری”ٹھگ انسٹیٹیوٹ” کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کر رہی ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کشمیری اپنے قائد کی بیٹی سے والہانہ محبت کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔ نوازشریف کی محنت کا شکریہ کہ کشمیری مریم نواز کی انتخابی مہم میں شرکت کر رہے ہیں۔ 

عظمٰی بخاری نے کہا کہ جعلی تبدیلی اور مافیا ازم کشمیر میں باہر نکلنے کی جرات نہیں کر رہا، عمرانی ٹولے نے جو حشر پنجاب کا کیا وہی آج گلگت کا ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے سے شروع ہونے والا مافیا آج ملک کے طول عرض کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگا ہے، وظیفہ خور ترجمان اپنے سرپرستِ اعلیٰ کی شان میں دن رات قصیدے پڑھنے میں لگے ہیں۔ ان وظیفہ خوروں کے مطابق ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ 

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی حکومتی رکن عوامی غیض و غضب کے خوف سے عوام کے درمیان جانے کی جرات نہیں کرتا، اگر کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج بھیانک ہوں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس الیکشن پر ہیں۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں انشاءاللہ ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ناتجربہ کار ڈرائیور کو موٹرسائیکل پر بٹھانے کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.