پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہےجس نے ٹیکس کا ہدف حاصل کیا ہے، دن رات محنت کرکے معیشت کی سمت درست کر دی ہے، آج پنجاب کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو چکی ہے۔
عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہسابق حکمرانوں نے صوبے کی معیشت کو اپنی نااہلیوں سےتباہ کر دیا تھا، ماضی کی حکومت نے صوبے کا دیوالیہ نکال دیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کےدوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولیوں میں 24 اعشاریہ 7 فیصد، جبکہ محکمہ ایکسائز کی ٹیکس وصولیوں میں 18فیصداضافہ ہوا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا کے معاشی اثرات کم کرنے کیلئے کاروباری افراد کو خصوصی مراعات دی گئیں، پنجاب واحدصوبہ ہے جس کاٹیکس ریونیو ٹارگٹ سرپلس میں ہے۔
Comments are closed.