بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صوبے میں 5 لاکھ 74 ہزار شہریوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی، وزیر صحت کے پی

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں 5 لاکھ 74 ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا حفاظتی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کے مطابق صوبے میں شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں 5 لاکھ 74 ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا حفاظتی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔

وزیر صحت کے مطابق ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 24 لاکھ کے قریب ہے، صوبے کو اب تک 39 لاکھ 28 ہزار ویکسین ڈوزز وصول ہوئی ہیں۔

تیمور جھگڑا کے مطابق خیبر پختونخوا کے 37 لاکھ شہری ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 24 لاکھ کے قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کو اب تک 39 لاکھ 28 ہزار ویکسین ڈوزز وصول ہوئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے 37 لاکھ شہری ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.