بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے حلقے میں جلسہ، مریم نواز خطاب کرینگی

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم جاری ہے۔

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم جاری ہے جس کے سلسلے میں نائب صدر مسلم لیگ نون، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کنٹرول لائن پر واقع وادی نیلم کے تاریخی مقام شاردہ حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 میں جلسے سے کچھ دیر میں خطاب کریں گی۔

مریم نواز آج ضلع جہلم ویلی کی تحصیل ہٹیاں بالا میں مسلم لیگ نون کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔

یہ حلقہ ایل اے 32 وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے سربراہ راجہ فاروق حیدرخان کا حلقہ ہے جہاں جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کنٹرول لائن پر واقع وادی نیلم کے تاریخی مقام شاردہ میں مقامی خواتین کی جانب سے کشمیری کپڑے اور جیولری کا تحفہ دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مقیم ہیں اور روز کسی نہ کسی جلسے، ریلی، کارنر میٹنگ میں شرکت کر رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.