بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے شہروں سانگھڑ، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ شہر قائد میں 15جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.