بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: BMC میں ڈاکٹر غائب، بچہ فوت

کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 45 روز کا نومولود بچہ انتقال کر گیا۔

بچے کے انتقال سے قبل اسے بی ایم سی کے نیورو سرجری وارڈ لانے اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے حسبِ معمول واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کوئٹہ کے عالم خان چوک کی پولیس کالونی کے رہائشی ابراہیم کے 45 روز کے نومولود بیٹے محمد کا بولان میڈیکل کمپلیکس کے نیورو سرجری کے وارڈ میں آپریشن ہوا۔

چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا ورثاء نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف احتجاج کیا …

ڈاکٹروں کی ہدایت پربچے کا والد بچے کو چلڈرن اسپتال لے گیا، لیکن چلڈرن اسپتال میں جگہ خالی نہ ہونے پر وہ اس بچے کو رات 4 بجے واپس بی ایم سی کے نیورو سرجری وارڈ میں لایا۔

وہاں مبینہ طور ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ موجود نہ تھا، جس پر بچے کے والد اور دادا نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

بولان میڈیکل کمپلیکس کے نیورو سرجری کے وارڈ میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ڈاکٹر کی کرسی خالی دکھائی دے رہی ہے جبکہ دیگر عملہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔

بچے کے والد محمد ابراہیم نے بتایا کہ بچے کو ہنگامی صورتِ حال میں بی ایم سی کے نیورو سرجری وارڈ میں لایا گیا، جب بچے کو وارڈ میں لایا گیا تو کوئی ڈاکٹر موجو د نہیں تھا، ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث نومولود بچہ انتقال کر گیا۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کےباعث دو سال کا بچہ انتقال کرگیا. پولیس کےمطابق شجاع آباد کی نواحی بستی پرانا باغ میں شبیر ….

بچے کے والد نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری صحت نور الحق بلوچ نے بی ایم سی کے نیورو سرجری وارڈ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے وائرل ویڈیو کی مکمل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری صحت کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے ان سے 12 جولائی تک رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.