بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 12 جولائی کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

ذی الحج 1440ھ کا چاند نظر نہیں آیا ہے، یکم ذی الحج 12 جولائی کو ہوگی۔ عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔

مزکری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ 

مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف رہا، کہیں ابرآلود بھی رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر 12 جولائی کو ہوگی۔ 

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت چاند کی رویت کے لیے اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ابرآلود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.