بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کو اڈے نہ دینے پر کوئی دباؤ نہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے نہ دینے پر کوئی دباؤ نہیں، امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں، بزور بازو وہاں امن نہیں ہو سکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پناہ گزینوں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں، پہلی کوشش ہے افغانستان کے مہاجرین کو افغانستان میں رکھا جائے، ایسا نہ ہو مہاجرین کی آڑ میں شرپسند پاکستان آجائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنازے کے بعد کچھ لوگ امارات اسلامی کے جھنڈے لائے تھے۔

وزیر خارجہ  نے سیاسی مخالفین پر بھی وار کیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلاول غیر ذمے دارانہ اور بچگانہ گفتگو کر رہے ہیں، ہم کشمیر کا سودا کرنے والے نہیں، تحفظ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم بی بی کو گھبراہٹ ہے، حالانکہ کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہے، کشمیر میں حکومت ن لیگ کی ہے، الیکشن تحریک انصاف کیسے چُرا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.