بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام کمال کا مسافر کوچ اُلٹنے سے اموات پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اوتھل کے قریب مسافر کوچ الٹنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ  مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثےکے زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اُنہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 5 خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.