لاہور کے علاقے چائنا اسکیم گجرپورہ کی ماربل فیکٹری میں ڈکیتی کے دوران 3 ڈاکو فیکٹری مالک اور دیگر افراد سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واردات کے لئے دو موٹرسائیکلوں پر 3 ڈاکو آئے۔ ہیلمٹ پہنے ڈاکو نے فیکٹری مالک سمیت سب کی تلاشی لے کر رقم نکالی تاہم ڈاکو جاتے ہوئے متاثرہ افراد کو ان کے پرس اور شناختی کارڈ واپس کرگئے۔
ادھر گوجرانوالہ میں بیکری منیجر نے چوری کے شبہ میں کم عمر ملازم پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود اب تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔
Comments are closed.