ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 17 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 17 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1517 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی
تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 13 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 9 ہزار 525 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 180 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8
ہزار 155 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 791 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 28 ہزار 234 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 228 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 314 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 536 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 15 ہزار
378 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 727 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 541 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 346 اموات اور 1 لاکھ 32
ہزار 840 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 155 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1222 ہے۔ اسلام آباد میں 781 اموات ہوچکیں۔ 81 ہزار 152 مریض صحت یاب
ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 502 جب کہ فعال کیسز کی 619 ہے۔ صوبے میں 315 اموات ہوچکیں۔ 26 ہزار 568 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 641 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 550 ہے۔ آزاد کشمیر میں 589 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 502 مریض صحت
یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 574 جب کہ فعال کیسز 612 ہے۔ گلگت بلتستان میں 111 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 851 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.