ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 25 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 25 مریض انتقال کرگئے جب کہ 830 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی
تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 490 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 390 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 8 ہزار 648 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 14 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8
ہزار 145 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 786 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 28 ہزار 83 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 275 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 810 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 528 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 14 ہزار
937 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 616 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 590 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 343 اموات اور 1 لاکھ 32
ہزار 683 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 48 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1145 ہے۔ اسلام آباد میں 780 اموات ہوچکیں۔ 81 ہزار 123 مریض صحت یاب
ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 445 جب کہ فعال کیسز کی 613 ہے۔ صوبے میں 315 اموات ہوچکیں۔ 26 ہزار 517 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 588 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 537 ہے۔ آزاد کشمیر میں 589 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 462 مریض صحت
یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 504 جب کہ فعال کیسز 550 ہے۔ گلگت بلتستان میں 111 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 843 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.