بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکس ادائیگی کیلئے پاکستانی شہری کی تعریف تبدیل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادائیگی کیلئے پاکستانی شہری کی تعریف تبدیل کر دی۔

فنانس بل کے مطابق اب مالی سال کے دوران 184 دن پاکستان میں رہنے والا شہری تصور ہوگا، اور اس کو ایف بی آر قوانین کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے شہری کی تعریف فنانس بل میں ترمیم کے ذریعے تبدیل کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سال میں 120 دن پاکستان میں رہنے والا شہری شمار ہوتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.