قومی اسمبلی کے اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ ہوئی، حکومتی ارکان نےغلطی سے کابینہ ڈویژن سے متعلق اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریک کے حق میں ووٹ دے دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے تحریک کی حمایت میں یس اور مخالفت میں نو کا طریقہ کار واضح کرتے ہوئے کٹوتی کی تحریک دوبارہ پیش کی۔
حکومتی ارکان نےدوسری مرتبہ کٹوتی کی تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ۔
اپوزیشن اراکین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومتی بینچز پر بیٹھے افراد نے ووٹ دیا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ حکومتی ارکان نے پہلے تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ میرا فرض ہے کہ میں ارکان کو کٹوٹی کی تحریک کی حمایت اور مخالفت کے طریقہ کار سے آگاہ کروں۔
Comments are closed.