بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین سے کورونا ویکسین لانے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور صوبوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھا کہ میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کاکہنا تھا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہی دی جائے گی۔

کورونا وائرس ویکسین کی حوالگی کی تقریب آج 2 بجے نورخان ایئربیس پر ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے سفیر نونگ رونگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.