فلسطین کی حالیہ سنگین صورتحال، مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری، کھلی دہشت گردی و درندگی کے خلاف23 مئی کو شاہراہ فیصل پر فلسطین مارچ کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلسطین میں اسرائیل نے پونے تین سوسے زائد لوگوں کو شہید کردیا ہے اسرائیل بیت المقدس پر قابض ہونا چاہتا ہے آج انبیاء کی سرزمین پر اسرائیل خون کا ماتم کررہا ہے ہم بھر پور انداز میں فلسیطینی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں 23 مئی کو ہم کراچی میں بھرپور فلسطین مارچ کرنے جا رہے ہیں آج ہم مارچ کی دعوت دینے مفتی منیب الرحمن صاحب کے پاس آئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی توجہ اسرائیل کی طرف ہے جہاں فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں جو لوگ جدوجہد کر رہے ہیں وہ نہتے ہیں پوری دنیا اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے اسلامی دنیا سامراجی قوتوں کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے 23 مئی کو شارع فیصل پر ایک بڑا مارچ ہوگا اسی سرپرستی اور رہنمائی کے لئے مفتی منیب الرحمان کے پاس جامعہ نعتیہ تشریف لائے ہیں۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ فلسطینی قوم ہونے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ہم اپنا احتجاج دنیا کے سامنے ریکارڈ کرارہے ہیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف نہ دھکیلا جائے میں جماعت اسلامی کی کاوشوں کی تائید کرتا ہوں باہمی تعاون ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے پوری دنیا کے مسلمان حکمران مفلوج نظر آتے ہیں افسوس ہے کہ فلسطین کا مسئلہ جب اسمبلی میں پیش کیا گیا تو وزیر اعظم موجود نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک لبیک پاکستان سے معاہدے کی پاسداری کی جائے، لوگوں کو انتہا پسندی پر مجبور نہ کیا جائے۔
Comments are closed.