جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کرونا پابندیوں میں نرمی: سیاحت، ہوٹلز ریسٹورنٹس اور اسکولز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے 24 مئی سے ملک میں کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

ملک میں سیاحت سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دیدی ہے، جبکہ 5 فیصد کرونا کیسز سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیر صدار این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، صوبائی وزراء صحت اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔

سیاحتی شعبہ اور اسکولز کھولنے سمیت دیگر فیصلے کیے گئے، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق 24 مئی سے  ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے کے لیے کردی گئی ہے۔

این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کرونا کیسز والے اضلاع میں اسکول مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دیدی ہے، 7 جون سے تعلیمی شعبہ مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، تمام میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، جب کہ وزارت تعلیم کی سفارش کے مطابق پیشہ ورانہ امتحانات کیس ٹو کیس کی بنیاد پرہوں گے۔

اس کے علاوہ یکم جون سے ڈیڑھ سو افراد کےساتھ اوپن ائیر میرج ہال میں تقریبات کی اجازت ہوگی تاہم مزارات، سنیما، ان ڈور ڈائننگ، ان ڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے، تاہم واکنگ اور جوگنگ ٹریکس ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

 ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق یکم جون سے کھولےجانے والے سیکٹرز کا جائزہ 27 مئی کو لیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.