کراچی کے ضلع شرقی اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت اور ضلعی حکام کو سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت اجلاس میں تجویز دی گئی کہ چند دن میں دونوں اضلاع میں کورونا کی شرح میں کمی نہ آئی تو اقدامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مزید کیسز کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے حیدر آباد اور کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنرز پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، جن علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے وہاں مانیٹرنگ کو بڑھایا جائے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ ایسے تمام علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے جہاں کیسز زیادہ ہوں گے۔
Comments are closed.