جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

برہان انٹرچینج کے قریب بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

راولپنڈی: اٹک میں برہان انٹرچینج کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی بس لاہور سے مردان جا رہی تھی، کہ برہان انٹر چینج کے قریب تیز رفتاری کی باعث الٹ گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک سید خالد ہمدانی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے جبکہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.