بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی ظفر کی ترین گروپ کے وکلا، اکاؤنٹنٹ سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کے نامزد کردہ پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ نے  ترین گروپ کے وکلا اور اکاؤنٹنٹ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر علی ظفر ایڈ ووکیٹ نے  کیس سے متعلق جہانگیر ترین کا موقف سنا۔

اس سے قبل علی ظفر ایڈووکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن ٹیم سے بھی مل چکے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت ہمارا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین سے مزید چار ارکان اسمبلی نے رابطہ  کیا ہے،  ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ  نے آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی ہے۔

جہانگیر ترین گروپ  نے علی ظفر کی تحقیقات کا انتظار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.