مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے والد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ایک یادگار ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں عوام کے گرد بغیر پروٹوکول کے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز عمران خان کے بازار کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے والد کی ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔
مریم نواز نے لکھا کہ عوام کی خدمت کیا ہوتی ہے، کام کیا ہوتا ہے اس لیے عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے لوگوں سے مل کر محبتیں سمیٹی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلائی جبکہ مختلف علاقوں میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا۔
Comments are closed.