اعتکاف سے متعلق وزارتِ صحت نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
ہدایت نامے کے مطابق بخار، گلے میں درد، کھانسی کی علامات پر گھروں میں اعتکاف کیا جاسکتاہے، مساجد آنے والے معتکفین گھر سے جائے نماز، پردے، دیگر سامان لائیں۔
ہدایت نامے میں کہا گیا کہ معتکفین اپنے استعمال کی چیزیں کسی دوسرے سے شیئر نہ کریں، معتکفین کے قیام کی جگہ کو کلورین کے پانی سے صاف کیا جائے۔
اس میں کہا گیا کہ صفوں میں فاصلہ ایک میٹر رکھا جائے، اعتکاف کی جگہ پر وینٹیلیشن کو یقینی بنایا جائے، جماعت کی ادائیگی کے دوران ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ معتکفین دوران اعتکاف صابن، ہینڈ سینیٹائزر، ماسک کا استعمال کرتے رہیں۔
ہدایت نامہ کے مطابق کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر معتکف امام مسجد کو آگاہ کرے باہر نہ جائے، امام مسجد کسی معتکف میں کوروناعلامات دیکھیں تو محکمہ صحت یا 1166پر رجوع کریں۔
Comments are closed.