برطانیہ کے پانچ آسیب زدہ مقامات اور سینہ بہ سینہ منتقل ہونے والی کہانیاں: ’اگر آپ بہادر ہیں تو یہاں ایک رات بھی گزار سکتے ہیں‘
- مصنف, ڈینیئل سٹیبلز
- عہدہ, بی بی سی ٹریول
- ایک گھنٹہ قبل
دنیا کے ہر ملک میں اپنی اپنی بھوت پریت کی کہانیاں اور اُس سے منسلک افسانوی کردار موجود ہوتے ہیں۔ لیکن برطانیہ، جہاں سے غیرمرئی واقعات اور کہانیوں کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہوا تھا، شاید زمین پر سب سے زیادہ آسیب زدہ ملک ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔برطانیہ دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں قدیم قلعوں، محلات اور شراب خانوں کی کمی نہیں ہے۔ آج کے دور میں بھی یہاں بہت سے ایسی قدیم جگہیں موجود ہیں جو آسیب زدہ مشہور ہیں اور جہاں جا کر آپ کھا، پی سکتے ہیں اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بہت بہادر ہیں تو آپ یہاں ایک رات بسر بھی کر سکتے ہیں۔ذیل میں ایسے ہی پانچ بڑے آسیب زدہ مقامات کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔
سکریڈ اِن، ویلز
،تصویر کا ذریعہAlamyیہ ویلز کا قدیم ترین شراب خانہ ہے جس کی تاریخ 900 برسوں پر محیط ہے۔ ’سکریڈ اِن‘ نامی شراب خانہ بریکون بیکنز نیشنل پارک کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔
اگر آپ یہاں کے مقامی افراد کی باتوں پر یقین کریں تو شاید یہ برطانیہ کی سب سے آسیب زدہ جگہ ہے۔اس عمارت کے آسیب زدہ ہونے کی کہانیوں کو اس عمارت کے ماضی سے جوڑا جاتا ہے جب یہاں ایک عدالت اور جیل ہوتی تھی اور جہاں سینکڑوں قیدیوں کو لکڑی کے شہتیر سے لٹکا کر پھانسی دی جاتی تھی۔ لکڑی کے یہ شہتیر اب بھی اس شراب خانے کے عقبی حصے میں موجود ہیں۔صدیوں سے سینہ بہ سینہ منتقل ہونے والی کہانیوں میں اس عمارت میں اُڑتے شیشوں، عمارت کے بالائی کمروں میں گونجنے والی خوفناک ہنسی اور عمارت کے درجہ حرارت میں اچانک کمی کی بات کی جاتی ہے۔اس عمارت میں ہر ماہ میں کئی مرتبہ ’گھوسٹ ایوننگز‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آپ یہاں موجود ایک گیسٹ روم میں بھی ٹھہر سکتے ہیں جہاں کے کمرے انتہائی روایتی اور قدیم ہیں، جہاں پتھر کے چولہے، آتش دان اور گھر کا پکا ہوا کھانا ملتا ہے۔
چوئنگہیم کیسل (قلعہ)
،تصویر کا ذریعہAlamy
وٹبی، نارتھ یارکشائر
،تصویر کا ذریعہAlamy
گلوسسٹر شائر کا قدیم رَیم سرائے
،تصویر کا ذریعہAlamy
سکاٹ لینڈ کا ایڈنبرا کیسل
،تصویر کا ذریعہAlamy
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.