بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، مارکیٹوں میں پاک فوج کا گشت

کراچی کے علاقے صدر اور اطراف کی مارکیٹس میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گشت جاری ہے۔

کراچی کی مارکیٹس میں سندھ پولیس کی جانب سے ’ماسک پہنو‘ کے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔ 

دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

لاہور میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کردی گئی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.