ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

خوازہ خیل قومی جرگے کے کورونا ضوابط سے متعلق اہم فیصلے

خوازہ خیل قومی جرگہ نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) سے متعلق اہم فیصلے کرلیے، عید سادگی سے منائی جائے اور نمازِ جنازہ میں بھی محدود افراد شرکت کریں۔

چارسدہ میں خوازہ خیل قومی جرگہ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں اتمانزئی کے 8 مختلف اقوام کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے باعث نماز جنازہ میں محدود افراد شرکت کریں گے، کورونا وباء کے باعث عید سادگی سے منائیں گے اور چھوٹے بڑے اجتماعات نہیں کریں گے۔

خوازہ خیل قبائل کے مطابق لاک ڈاون سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد کی جائے گی، ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے والوں کا سوشل بائیکاٹ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.