ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کا خط، گورنر بلوچستان کو استعفیٰ دینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللّٰہ خان یاسین زئی کو عہدے سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کے گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے ہیں، جس میں انہوں نے امان اللّٰہ خان یاسین زئی کو عہدے سے استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔

خط مندرجات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ صوبے میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ گورنر بلوچستان کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔

انہوں نے خط میں گورنر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) نے گورنر بلوچستان کے لیے اپنے اپنے نام فائل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے گورنر کے لیے ظہور آغاز جبکہ بی اے پی سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی کا نام فائنل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان پیر کو نئے گورنر بلوچستان کے لیے نام کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.