کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 4 افراد کے قتل کیس میں مرکزی ملزم عبد الرحمٰن کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 6 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی۔
واضح رہے کہ ملزم عبد الرحمٰن پر 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف تھانہ نبی بخش میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.