جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں 40 سے 49 سال کے افراد کی 3 مئی سے ویکسینیشن کا فیصلہ

پاکستان آنےوالی مسافروں پروازوں کوکم کرنے اور 40 سے49 سال عمر کے افرادکی 3 مئی سے ویکسی نیشن کافیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا جس میں  دنیابھرمیں بڑھتےکوروناکیسزکےپیش نظربین الاقوامی پروازیں کم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان آنےوالی مسافر پروازوں کو5مئی سے20 مئی تک کم کیاجائےگا اور مسافرپروازوں کےمتعلق تفصیلی ہدایات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کرےگی۔

پاکستان آنےوالی مسافرپروازوں سےمتعلق فیصلےپر18مئی کودوبارہ غورہوگا۔

این سی او سی اجلاس میں 40 سے49سال عمر کے افرادکی 3مئی سےویکسی نیشن کافیصلہ کیا گیا جب کہ  جن شہروں میں کورونابڑھ رہا ہےوہاں فوری مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

اجلاس میں 6 ہزارمیٹرک ٹن آکسیجن کی درآمد کااجازت نامہ منظور کرنے اور  5ہزار آکسیجن سلنڈرزکی درآمدکااجازت نامہ بھی منظور کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں رایوجینک ٹینکس کا درآمدی اجازت نامہ بھی منظور کرنے ، مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بھی بند کرنے اور 20 کرایوجینک ٹینکس کادرآمدی اجازت نامہ بھی منظور کرنے کا فیصلہ ہوا۔

You might also like

Comments are closed.