سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ہیش ٹیگ ’ریزائن مودی‘ سے کی گئی پوسٹس چند گھنٹوں تک غائب کر دیں، انٹرنیشنل میڈیا پر خبر آنے پر فیس بک نے اپنے اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے ہیش ٹیگ 3 گھنٹے بعد بحال کر دیا۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ریزائن مودی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کی گئی پوسٹس کو کمپنی کی جانب سے 3 گھنٹے تک عارضی طور پر غائب کر دیا گیا، غائب کی گئی پوسٹس پر تحریر تھا کہ یہ مواد کمیونٹی اسٹینڈرڈز کیخلاف تھا ۔
بین الاقوامی میڈیا پر مودی ریزائن ہیش ٹیگ کے Hide کرنےکی خبر آنےپر تین گھنٹوں بعد اسے بحال کر دیا گیا۔
فیس بک ترجمان نے کہا کہ انہوں نے بھارتی حکومت کے کہنے پر نہیں بلکہ غلطی سے مواد غائب کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو کورونا وباء سے صحیح طریقے سے نہ نمٹنے پر مودی کیخلاف 50 سے زائد ٹوئٹس ہٹانے کا حکم دیا تھا، وال اسٹریٹ جنرل کا بھی کہنا ہے فیس بک، انسٹاگرام نے بھارتی حکومت کے کہنے پر مودی کیخلاف پوسٹس کو بلاک کیا ہے۔
Comments are closed.