بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن؛ دورانِ قرنطینہ پاکستانیوں کی مشکل جیونیوز نےحل کروائی

لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران پریشان پاکستانیوں کی مشکل جیونیوز نے حل کروادی۔

برطانیہ پہنچنے والے مسافر ناقص غذا دیے جانے اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث پریشان تھے۔

خبر نشر ہونے کے بعد برطانوی حکام حرکت میں آئے اور ہوٹل جاکر حالات معلوم کیے۔

پاکستانی نژاد عاصم بلال کا کہنا ہے کہ جو چیزیں پہلے طلب کرنے پر بھی نہیں ملتی تھیں اب ان کا کمرے میں ڈھیر لگادیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.