بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا ’بابر اعظم چوک‘ بنانے کا مطالبہ کرنے والے صارف کو جواب

مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسیری میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی فعال دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے سحری کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالوں کے جواب بھی دیئے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ویڈیو کال کی اور پی ڈی ایم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کے براہ راست مناظر انہیں دکھائے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ وہ فجر کے بعد نہیں سوتے اور فیملی میں بھی سب کا یہی معمول ہے، اس لیے آج سحری کے بعد وہ ٹوئٹس کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین  کو جوابات دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے ناصرف اسی وقت ٹوئٹس کرنے والوں کو جواب دیا بلکہ 15 اپریل کے کیے گئے ایک ٹوئٹ پر بھی ردعمل دیا جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب ٹوئٹس پر بھی نظر رکھتے ہیں۔

15 اپریل کو کیے گئے ٹوئٹ میں صارف نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جب دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو براہِ کرم نیازی چوک کا نام ’بابر اعظم چوک‘ سے تبدیل کردیجئے گا ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مستقبل کا بابر اعظم تلاش کرلیا۔

شہباز شریف نے ٹوئٹر صارف کے جواب میں کہا کہ اس نام کی نئی چوک کے حوالے سے کیا خیال ہے آپ کا؟

یاد رہے کہ 14 اپریل کو  بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا تھا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم اس وقت دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.