بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی تیز رفتار برقرار، لکی مروت میں شرح 67 فیصد

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی تیز رفتار برقرار ہے جہاں مختلف شہروں میں اس کی مثبت کیسز آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح 67 فیصد رہی، بونیر میں 58 جبکہ مردان میں 47 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس طرح سندھ کے شہر حیدرآباد میں بھی کورونا کے وار تیز ہوگئے، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 میں سے 4 اموات حیدر آباد میں ہوئیں، جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں ایک دن میں 107 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے، 2700 کے قریب نئے کیسز میں سے 1306 لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ لاہور میں شرح 18 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں ایک دن میں 354  نئے کیسز سامنے آئے اور پانچ اموات ہوئیں۔

 بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً  12 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔ 

گزشتہ روز ایک سے 14 سال کے 13 بچوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 142  مریض انتقال کرگئے، 10 فیصد شرح سے تقریباً پانچ ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.