بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوگر اسکینڈل: یونس ڈھاگا نیب میں طلب

شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں تیزی آگئی، قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا کو 28 اپریل کو طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یونس ڈھاگا کو چینی کی ایکسپورٹ سے متعلق شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد( طارق بٹ)نئے وفاقی سیکریٹری خزانہ محمد…

نیب ذرائع نے بتایا کہ یونس ڈھاگا سے انٹر منسٹری کمیٹی کی تمام میٹنگز کے منٹس بھی طلب کر لیے گئے ہیں، تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ چینی کی انٹرنیشنل اور لوکل قیمت کا تعین کیسے کیا گیا۔

نیب کی جانب سے یونس ڈھاگا کو مکمل ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، انہیں تمام سمریاں، سفارشات اور پیپر ورک کا ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اور سابق وزیر سمیع اللّٰہ چوہدری کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین شوگر ملز، وزارتِ صنعت و پیداوار کے افسران بھی نیب کے شاملِ تفتیش ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.