بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی حاملہ خواتین کو ویکیسن لگانے میں اجتناب کی ہدایت

حکومت پاکستان نے حاملہ خواتین کوکورونا ویکیسن لگانے میں اجتناب کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

ہدایات کورونا کی سائینو فارم ،کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک ویکسین سےمتعلق جاری کی گئیں۔

حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق  سائنوویک کےحاملہ خواتین پر محدودٹیسٹ کئے گئے، لگانے سے اجتناب کیا جائے، سائینو فارم کے حاملہ خواتین پر تجربات نہیں کئے، کتنی محفوظ ہے، ڈیٹا موجود نہیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق کین سائنو بائیو کےحاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین پر تجربات نہیں کئےگئے، کین سائنو بائیو کےحاملہ، بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین سے متعلق سیفٹی کا ڈیٹا نہیں، اسپوتنک ویکیسن کے حاملہ خواتین پر بہت محدود ٹیسٹ کیے ہیں، ویکیسن نہ لگوائی جائے۔

حکام وزارت صحت کورونا ویکیسن کے حاملہ خواتین پر ٹرائل ٹیسٹ کا واضح ڈیٹا موجود نہیں۔

واضح رہے  آج سےملک میں 40 سال اور زائد کے افراد کی ویکیسنیشن شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.