بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ شہباز کا کیمبرج امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت سے کیمبرج امتحانات کے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے دوران کیمبرج امتحانات لیناعقلمندی نہیں، کیمبرج انتظامیہ کورونا کے باعث امتحان کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکمران کیمبرج امتحانات مناسب وقت تک ملتوی کردیں، طلبہ کی زندگیوں کو داؤ پر نہ لگایا جائے۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کیمبرج امتحانات میں امتحانی مراکز کے باہر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں،حکومت نوٹس لے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کیمبرج امتحانات میں امتحانی مراکز کے باہر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج سہ پہر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے ایک خصوصی اجلاس میں امتحانات کے دوران ایس او پیز اور کورونا کے پھیلاؤ کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.