- مصنف, رتھ کومرفورڈ
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- ایک گھنٹہ قبل
دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو طلاق دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ اعلان شہزادی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کیا گیا جس میں مختصر الفاظ میں تعلق ختم کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’میں طلاق دینے کا اعلان کر رہی ہوں۔‘بی بی سی نے متحدہ عرب امارات میں حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ تاہم اب تک شہزادی کے شوہر شیخ منا بن محمد بن راشد بن منا المکتوم یا خود شہزادی کے والد اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے عوامی سطح پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا۔شیخ مکتوم متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم ہیں اور دنیا میں گھڑ سواری اور گھوڑوں کی دوڑوں میں ایک بڑا نام رکھتے ہیں۔ شیخ محمد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی مختلف بیویوں میں سے 23 بچے ہیں۔
شہزادی کے انسٹاگرام پر اب تک موجود پوسٹ میں درج تحریر کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے؛ ’پیارے شوہر‘ جبکہ اس تحریر میں مذید لکھا گیا ہے کہ ’میں تمھیں طلاق دیتی ہوں، میں تمھیں طلاق دیتی ہوں، اور میں تمھیں طلاق دیتی ہوں۔‘بظاہر اس پوسٹ میں اسلامی روایات کے مطابق تین بار طلاق دی گئی ہے۔’ٹرپل طلاق‘ کے رجحان پر دنیا میں کئی ممالک سرکاری طور پر پابندی لگا چکے ہیں لیکن عام طور پر اس کے تحت شوہر اپنی بیوی کو تین بار طلاق دینے کا کہہ کر رشتہ ختم کر سکتے ہیں۔شہزادی کے انسٹاگرام پر موجود پوسٹ میں آخر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’اپنا خیال رکھنا، تمھاری سابقہ اہلیہ۔‘شہزادی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس سے ان کے شوہر کی تمام تصاویر ہٹائی جا چکی ہیں۔ دوسری جانب ان کے شوہر کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا گیا تو ایسے ہی وہاں شہزادی کی تصاویر موجود نہیں تھیں اور ان کو بظاہر ڈیلیٹ کیا جا چکا ہے۔شہزادی مہرہ کی شادی گزشتہ سال اپریل کے ماہ میں ہی کافی دھوم دھام سے منعقد ہوئی تھی اور صرف دو ماہ قبل ان کی پہلی اولاد پیدا ہوئی۔تاہم انسٹاگرام پر چند صارفین کی جانب سے یہ گمان کیا گیا ہے کہ غالبا شہزادی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کر لیا ہو اور یہ اعلان کر دیا ہو۔ تاہم اب تک سرکاری سطح پر ایسی کسی پیش رفت کے بارے میں کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔اس خبر کے شائع ہونے تک طلاق کا اعلان کرنے والی تحریر ان کے اکاؤنٹ پر ہی موجود تھی جو ایک دن قبل شائع کی گئی تھی۔دبئی کی حکومت اور لندن میں واقع متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بی بی سی کی جانب سے اس معاملے پر موقف دینے کی درخواست پر جواب نہیں دیا ہے۔،تصویر کا ذریعہReuters
شہزادی مہرہ کون ہیں؟
،تصویر کا ذریعہINSTAGRAM/HHSHMAHRAشیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم کی عمر 30 سال ہے اور وہ فروری 1994 میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ دبئی کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ راشد آل مکتوم کی 26 اولادوں میں سے ایک ہیں۔ان کی پرورش متحدہ عرب امارات میں ہی ہوئی اور ان کی والدہ یونانی شہریت بھی رکھتی ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شہزادی مہرہ عربی اور یونانی دونوں زبانیں بول سکتی ہیں۔شیخہ مہرہ نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے انٹرنیشل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔شیخہ مہرہ خواتین کی خودمختاری کے لیے بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں اور اپنے انسٹاگرام پر وہ اکثر اماراتی برینڈز کی تشہیر کرتی ہیں اور اہم تقاریب میں بھی مقامی ڈیزائنرز کے ہی تیار کردہ ملبوسات پہنتی ہیں۔شیخہ مہرہ کو جانوروں خاص طور پر گھوڑوں سے محبت ہے۔ ان کے مطابق ان کے والدین ہی ان کے ’رول ماڈل‘ ہیں جنھوں نے ’اپنی منفرد ثقافت اور اقدار‘ انھیں دی ہیں۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.