برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لندن سے موصولہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اتوار کو کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 3 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔
جبکہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.