وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر میں سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔
اسد عمرنے کراچی گرین لائن سے متعلق ٹویٹ کیا تو محمد زبیر نے پی ٹی آئی پر تنقید شروع کردی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے پروٹو ٹائپ بس چین میں تیار کر لی گئی، انسپیکشن منظوری کے بعد 80 بسوں کی تیاری شروع ہو جائے گی۔
اسد عمر نے کہا کہ جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں یہ بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔
محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے یہ پراجیکٹ 2017 میں شروع کیا جو 2018 کے وسط تک 80 فیصد مکمل کیا، گذشتہ 3 سالوں میں اس حکومت نے باقی 20 فیصد مکمل کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
محمد زبیر نے کہا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو اسے 2018 کے آخر تک مکمل کر لیتے، کراچی کے عوام کو نااہل حکومت نے اس منصوبے سے محروم کر دیا۔
Comments are closed.