کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ووٹرز نےتین میں سے دو سرویز میں حلقے کے عوام کی جانب سے ووٹ دیتے وقت پارٹی اور امیدوار دونوں کو پہلی ترجیح دینے کا کہا ہے۔
اپسوس میں50 فیصد جبکہ گیلپ پاکستان میں 34 فیصد نےاس رائے کا اظہار کیا کے حلقے کے عوام ووٹ دیتے وقت پارٹی اورامیدوار دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔
پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 22 فیصد نے حلقے کے عوام کی پہلی ترجیح پارٹی کو کہا جبکہ 14فیصد نے پارٹی اور امیدوار کو حلقے کے عوام کی دوسری ترجیح قرار دیا۔
تینوں ریسرچ کمپنیز نے یہ سروے این اے 249 کےمجموعی طور پر تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز سے کیا۔
Comments are closed.