بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، 10کلو آٹے اور چینی کی سپلائی یقینی بنا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض  کا رمضان میں چینی اور آٹے کی مناسب قیمتوں پر دستیابی سے متعلق کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے اور چینی کی سپلائی یقینی بنا رہے ہیں۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چینی 65 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

ڈی سی مدثر ریاض نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 15دنوں میں 5لاکھ 19 ہزار آٹےکے تھیلےفروخت ہوئے۔

ڈی سی لاہور نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ 15دنوں میں 30 لاکھ 90 ہزار کلو چینی رمضان بازاروں میں فروخت کی چا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.