بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز لندن جانے کیلئے بیتاب ہیں: حسین جہانیاں

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بےچین نہیں بلکہ مریم نواز لندن جانے کے لیے بےتاب ہیں۔

حسین جہانیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگی میڈیا سیل جتنے بھی گروپ فوٹو ریلیز کرلے، حقیقت چھپ نہیں سکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کاعمل آخری مرحلے کی طرف بڑھے گا۔

حسین جہانیاں گردیزی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا منفی بیانیہ ان کے گلے کا طوق بن گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.